Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

لسبیلہ میں آسمانی بجلی گرنے سے بڑی تعداد میں مویشی ہلاک

لسبیلہ کے پہاڑی علاقے گوٹھ بچایا شاہوک میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی جبکہ اس دوران آسمانی بجلی گرنے سے 77 بکریاں بھی ہلاک ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پہاڑی علاقے میں شدید گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی جبکہ آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی مالک کی 77 بکریاں ہلاک ہوگئیں۔ موضع مٹھڑی گوٹھ بچایا شاہوک میں آسمانی بجلی گرنے سے عظیم اللّٰہ اور فیض اللّٰہ نامی شخص دونوں بھائیوں کی 77 بکریاں ہلاک ہوگئیں۔مالکان کاکہناتھا کہ بکریاں ہی ہماری روزی روٹی کا ذریعہ معاش تھیں،متاثرہ بکری مالکان نے مقامی انتظامیہ اور مخیر حضرات سے امداد کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

3 × 3 =