بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور ابھیشک بچن کے درمیان ان دنوں علیحدگی کی افواہیں زیر گردش ہیں اور ایسے میں ایشوریا بیٹی ارادھیا کے ہمراہ تنہا نیویا رک میں چھٹیاں منانے کے بعد بھارت واپس آچکی ہیں۔بھارتی میڈیا پر فوٹوگرافرز کی جانب سے ایشوریا کی بیٹی کے ہمراہ ممبئی واپسی کے لمحات کو شیئر کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا ممبئی واپسی پر ہشاش بشاش اور خوش دکھائی دیں اور گاڑی میں بیٹھنے سے قبل اداکارہ نے فین کے ساتھ تصاویر بھی لیں۔ائیرپورٹ پر موجود پاپارازی نے ایشوریا کو دیکھ کر سوال کیا کہ میم آپ کیسی ہیں ؟ تو ایشوریا کا کہنا تھا کہ سب ٹھیک ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments