غیر ملکی خاتون سیاح سے رہزنی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔برازیلن سیاح میلاد چوک میں تصویر بنا رہی تھی کہ اس دوران دو موٹر سائیکل سوار خاتون سیاح سے موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے،ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کے مطابق ملزمان کی نشاندہی ہوچکی ہے، جلد گرفتار کیا جائے گا۔واضح رہے کہ غیر ملکی خاتون سیاح سے رہزنی کا واقعہ دو ماہ قبل 12مئی کو پیش آیا تھا جس پر پولیس کو شکایت بھی درج کرائی گئی تھی۔
