حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی لاہور میں بھی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیات نے شرکت کی۔نماز جنازہ مال روڈ مسجد شہداء میں ادا کی گئی جہاں نماز جنازہ مسجد عمر بن عبدالوہاب دوحہ قطر سے براہ راست بھی دیکھائی جا رہی تھی. نماز جنازہ میں عام شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی. اس موقع پر شرکا کی جانب سے یکجہتی کے طور پر فلسطین کے جھنڈے اُٹھائے تھے. نماز جنازہ سے قبل گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی حکومت سے مطالبہ کریں گے کہ تمام امت مسلمہ ایک ہو جائیں، انہوں نے مزید کہا کہ اگر ذوالفقار علی بھٹو آج زندہ ہوتے تو آج اسلامی ممالک کی یہ حالت نہ ہوتی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں شہید اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی دے دیا جائے تو ہم ملک میں اُن کا مقبرہ بنائیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments