پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کے لیے 10بین الاقوامی کنسلٹنٹس/جے ویز/مشاورتی فرمز کو شارٹ لسٹ کر لیا۔ رپورٹ‘ کے مطابق 11کنسلنٹس، جے ویز یا مشاورتی فرمز کی طرف سے فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کے عمل میں پاکستانی حکومت کو اپنی خدمات فراہم کرنے کے لیے اظہاردلچسپی (ای او آئی) جمع کرایا گیا تھا۔ان 11کمپنیوں میں ایک ’جے ایچ کے کنسٹرکشن کمپنی‘ بھی شامل تھی، جس کی طرف سے غلطی سے ای او آئی جمع کرا دیا گیا تھا حالانکہ یہ ایک کنسٹرکشن کمپنی تھی۔ چنانچہ پی ٹی اے کی طرف سے اس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے باقی 10فرمز کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے منصوبہ بندی کی گئی ہے کہ اپریل 2025ء تک 5جی سپیکٹرم کی نیلامی کا عمل مکمل کر لیا جائے۔رپورٹ کے مطابق شارٹ لسٹ ہونے والی مشاورتی فرموں /جے ویز میں ایتھا کنسلٹنگ لمیٹڈ اینڈ سپیکور جی ایم بی ایچ، کولاگو کنسلٹنگ لمیٹڈ، کمیونیکیٹرز گلوب (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور سیناروا لمیٹڈ، ڈیٹیکون کنسلٹنگ ایف زیڈ ایل سی، وی ٹی ٹی گلوبل اور این ای اینڈ ایس اور فرنٹیئر اکنامکس لمیٹڈ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments