چین میں ایک دولہا نے شادی کی تقریب میں بے وفا دلہن کی شرمناک ویڈیو چلا دی۔ میل آن لائن کے مطابق اس لڑکی نے اپنی حاملہ بہن کے شوہر کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کر رکھے تھے، جس کا اس کے منگیتر کو علم ہو گیا اور اس نے کسی طرح ان دونوں کی شرمناک حالت میں بنائی گئی ویڈیو حاصل کر لی۔
چین کے شہر فیوجیان کے رہائشی دولہا نے دلہن سے بے وفائی کا انتقام لینے کا منصوبہ بنایا اور عین شادی کے دن اسے مہمانوں اور رشتہ داروں کے سامنے رسوا کر دیا۔ انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا سٹیج پر کھڑے ہو کر اپنی دلہن سے کہتا ہے کہ ’’تم نے کیا سوچا تھا کہ مجھے پتا نہیں چلے گا۔ ‘‘ یہ کہہ کر دولہا دیوار پر لگی سکرین پر اس کی اپنے بہنوئی کے ساتھ قابل اعتراض ویڈیو چلا دیتا ہے۔
یہ ویڈیو دیکھتے ہی دلہن غصے میں اپنے ہاتھوں میں پکڑا ہوا پھولوں کا گلدستہ دولہا کو دے مارتی ہے اور دونوں گتھم گتھا ہو جاتے ہیں۔ یہ دیکھ کر مہمان دوڑ کر سٹیج پر آتے ہیں اور دولہا دلہن کو الگ کرتے ہیں۔اس ویڈیو پر کمنٹس میں بعض انٹرنیٹ صارفین دولہا کی حمایت کر رہے ہیں تاہم کچھ لوگ دولہا کے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں کہ اسے حق تھا کہ وہ شادی سے انکار کر دیتا، اسے لڑکی کو اس طرح سینکڑوں لوگوں کے سامنے رسوا نہیں کرنا چاہیے تھا۔
Load/Hide Comments