کراچی (سٹار ایشیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کےمرتضیٰ وہاب173ووٹ لےکر میئر کراچی منتخب ہوگئے۔
میئر کراچی کےلیے پاکستان پیپلزپارٹی کےامیدوار مرتضیٰ وہاب اور جماعت اسلامی کےحافظ نعیم الرحمٰن کےدرمیان ہوا جس میں مرتضیٰ وہاب کو173 ووٹ ملےجب کہ حافظ نعیم کو 160ووٹ ملے،اس طرح مرتضیٰ وہاب13اضافی ووٹ لےکر میئر کراچی منتخب ہوگئےتاہم نتائج کا حتمی اعلان الیکشن کمیشن کرےگا۔
کراچی کے آرٹس کونسل آڈیٹوریم کوپولنگ اسٹیشن قرار دیا جہاں تقریباً 33منتخب افراد موجود تھےجبکہ 32 کے قریب ارکان نہیں پہنچے۔
میئر کراچی کیلئے پیپلزپارٹی کےنامزد امیدوارمرتضیٰ وہاب کیلئےووٹنگ مکمل ہوئی جس کےبعد جماعت اسلامی کےامیدوارحافظ نعیم الرحمان کیلئے ووٹنگ کرائی گئی۔
میئر کراچی کی ووٹنگ کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے30منحرف اراکین نےووٹ کاسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور وہ پولنگ اسٹیشن نہیں پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں: میئر کراچی کون ہوگا؟ فیصلہ آج ہوجائے گا
تحریک انصاف کےفردوس شمیم سمیت 3 ارکان کو بکتر بندمیں لایا گیا،اس دوران پولنگ اسٹیشن کےباہر پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کےکارکنان جمع تھے، پولنگ اسٹیشن کےباہر دونوں جماعتوں کے کارکنان نےشدید نعرے بازی کی۔