عمران خان 9 مئی واقعات پر معافی مانگنے کیلئے تیار ہیں: علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک نظریئے کے تحت بنائی گئی ہے، حقیقی آزادی، قانون کی بالادستی کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، آئین کو توڑا گیا، آئین کو بار بار توڑنے پر بات ضرور ہونی چاہئے، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ عوام کو صوابی جلسے میں بھرپور شرکت کرنی چاہئے، حقیقی آزادی اورآئین کی بالادستی کیلئے قوم کھڑی رہے گی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ حقیقی آزادی اور آئین کی بالادستی کیلئے قوم کھڑی رہے گی، ملکی حالات پر بانی پی ٹی آئی کو تشویش ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ ہمارے مینڈیٹ کو چھینا گیا، 9 مئی کو غلطی ثابت ہوئی تو اس کی معافی مانگنے کو تیار ہیں، آپ کی بھی غلطیاں ثابت ہوں تو معافی مانگنی پڑے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کو ایک منصوبہ بندی کے تحت ہمارے خلاف سازش ہوئی، جس کی غلطی ہے اس کو ماننا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں