جو کچھ بنگلہ دیش میں ہورہا ہے اسکی بازگشت اردگرد بھی سنائی دیتی ہے:ڈاکٹر ہما بقائی

سینئر تجزیہ کار، ماہر تعلیم اور مصنفہ ڈاکٹر ہما بقائی نے کہا ہے کہ حسینہ واجد وہ فرار نہیں ہوئیں، انہیں محفوظ راستہ دیا گیا، جو کچھ بنگلہ دیش میں ہورہا ہے اسکی بازگشت اردگرد بھی سنائی دیتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام” کیپٹل ٹاک” میں کیا۔ پروگرام میں (ن )لیگ کے خلیل طاہر سندھو نے بھی شرکت کی ۔سینئر تجزیہ کار، ماہر تعلیم، مصنفہ، ڈاکٹر ہما بقائی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حسینہ واجد فرار نہیں ہوئیں ان کو محفوظ راستہ دیا گیا۔حسینہ واجد کو اندرونی طو رپر فوج کی سپورٹ تھی اور بیرونی طور پر بھارت اور امریکہ کی سپورٹ تھی۔بھارت نے حسینہ واجد کو ایک حد تک سپورٹ کیا۔آرمی چیف نے شروع میں سپورٹ کیا اور پھر وہ پیچھے ہٹے۔ حسینہ واجد کے صاحبزادے نے آرمی چیف سے کہا کہ ان کی حکمرانی جاری رکھیں ۔ آرمی چیف نے جواب میں کہا کہ یہ اب ممکن نہیں ہوگا۔اگر حسینہ واجد کو برطرف نہیں کیا جاتا تو صورتحال بہت تشویشناک ہوجاتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

four × 2 =