Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

نیویارک میں مظاہرین نے بنگلہ دیش قونصلیٹ سے شیخ مجیب الرحمان کی تصاویر اتار دیں

سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کے مخالفین نےبنگلہ دیش قونصلیٹ نیویارک میں زبردستی گھس کر شیخ مجیب الرحمان کی تصاویر اتار دیں۔ بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) اور بنگالی کمیونٹی کے درجنوں افراد بنگلہ دیش قونصلیٹ نیویارک کے سامنے اکٹھے ہوئے، وہ حسینہ واجد مخالف نعرے لگا رہے تھے۔ بعدازاں وہ زبردستی قونصلیٹ کی عمارت میں داخل ہو گئے جہاں انہوں نے آویزاں شیخ مجیب الرحمان کی تصاویر اتار دیں۔ قونصلیٹ کا عملہ انہیں ایسا کرنے سے منع کرتا رہا۔ تاہم ایک موقع پر مظاہرین کے تیور دیکھتے ہوئے قونصلیٹ کے عملے نے کئی کمروں سے خود ہی تصاویر ہٹا دیں۔
میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں، قوم میری کامیابی کے لیے دعا کرے: ارشد ندیم
نیویارک سٹی میں بنگلہ دیشی کمیونٹی کے گڑھ جیکسن ہائیٹس اور نیویارک ٹائمز سکوائر میں بنگلہ دیشی کمیونٹی نے حسینہ واجد کے استعفے کے بعد فتح کا جشن منایا۔ اس موقع پر مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں اور لوگ وکٹری کا نشان بناتے ہوئے ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیتے رہے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی طرح نیویارک کے ٹائمز سکوائر میں بھی بنگلہ دیشی کمیونٹی کئی روز سے حسینہ واجد کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرے کر رہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں