حماس ’طوفان الاقصیٰ کے ماسٹر مائنڈ‘ یحیٰی سنوار کو نیا سربراہ چنا

گزشتہ ہفتے عالمی میڈیا کی نظروں کے سامنے قطر میں حماس کی قیادت اپنا نیا سربراہ منتخب کرنے کے لیے جمع ہوئی۔ غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان تقریبا جاری جنگ کے بیچ پورے مشرق وسطی سے وفود اکھٹے ہوئے تو ان میں سے بہت سے رہنما ابھی تک اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت کی خبر سے سنبھلے نہیں تھے۔حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک دھماکے میں ہلاک ہو گئے تھے جس کے پیچھے مبینہ طور پر اسرائیلی ہاتھ تھا تاہم اسرائیل کی جانب سے اب تک اس معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا گیا۔ ان کا متبادل فوری طور پر منتخب کیا جانا ضروری ہے۔دوحہ میں اسماعیل ہنیہ کی یاد میں حماس رہنما کندھے سے کندھا جوڑے ایک بڑے سفید خیمے میں جمع ہوئے جہاں زمین پر قالین بچھے تھے اور ہر طرف اسماعیل ہنیہ کی تصاویر آویزاں تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں