آپ کا دورہ پاکستان باعث اعزاز ہے امام مسجد نبوی کی وزیر اعظم سے ملاقات ،وزیر اعظم شہباز شریف سے امام مسجد نبوی صلاح بن محمد البدیر نے ملاقات کی اور ان کے دورے کو پاکستان کے لیےاعزاز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے دورے سے دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔ اتوار کو جاری بیان کے مطابقوزیر اعظم شہباز شریف سے امام مسجد نبوی ﷺ ڈاکٹر صلاح محمدالبدیر نے ملاقات کی اور خادم الحرمين الشريفين شاه سلمان بنعبد العزيز آل سعود اور دیگر سعودی قیادت کے لیے نیک خواہشاتکا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے امام مسجد نبوی ﷺ سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ آپ کا دورہ پاکستان کے لیے باعث اعزاز ہے اور آپ کےدورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔ملاقات کے دوران امام مسجد نبوی ﷺ نے وزیر اعظم کو خادمالحرمين الشريفين شاه سلمان بن عبد العزيز آل سعود اور دیگرسعودی قیادت کی نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔وزیر اعظم نے سعودی فرمانرواں خادم الحرمين الشريفين شاه سلمان بن عبد العزيز آل سعود کی صحت اور درازی عمر کے لیے بھی دعا کی۔
