عوام کیلئے خوشخبری! پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری آگئی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اب تک کی ورکنگ کے تحت پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا ہو سکتا ہے.ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے 8 روپے تک کمی کا امکان ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر سے زائد کی کمی ہو سکتی ہے، مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی 12 روپے سے زائد کی کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری اوگرا 15 اگست کو بھیجے گا، وزیر خزانہ اور وزیر اعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں