امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی بلوں میں ریلیف اپنے ردعمل میں کہنا ہے کہ مزاحمت اور جدوجہد رنگ لاتی ہے، پنجاب کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ریلیف کے دائرے کو پورے ملک میں پھیلانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریلیف عارضی نہیں بلکہ مستقل ہونا چاہیے، دیگر صوبائی حکومتیں اور وفاق بھی پیش رفت کرے۔
