پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کے خاتون کے لباس سے متعلق بیان کی مذمت کی ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ اقبال آفریدی کو اپنے رویے پر معافی مانگنی چاہیے، یہ رویہ قابل مذمت اور ہراسانی کے زمرے میں آتا ہے۔تحریک انصاف کو اپنے ایم این اے سے معافی منگوانی چاہیے، کسی کو خاتون کے لباس پر تبصرے کرنے کا حق نہیں۔پی پی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ پدر شاہی معاشرہ نہ بنائیں، آپ کو کس نے لباس کا پولیس مین بنا دیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments