جماعت اسلامی کا 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

برتال مہنگائی، بجلی کے بلوں اور ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف کی جائے گی ۔ امیر جماعت اسلامی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے 2 ماہ کے لیے پنجاب ملک کا بیڑہ غرق کردیا نواز شریف نے صرف میں بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے دھرنے دباؤ کے نتیجے میں حکمران مجبور ہوئے، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف پورے پاکستان کو ملنا چاہئے، پنجاب میں بجلی سستی ہوسکتی ہے تو سندھ میں کیوں نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کا نظام کراچی سے جمع ہونے والے ٹیکس سے چلتا ہے، پاکستان میں 50 فیصد سے زائد ٹیکس کراچی دیتا ہے، یہاں بجلی کے پیسے کیوں کم نہیں ہوسکتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سندھ حکومت کا ہزار کا بجٹ ہے1895 ارب وفاق سے ملتے ہیں لیکن سندھ حکومت ریلیف دینے کےلیے بلکل تیار نہیں ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں