Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

یویو ہنی سنگھ کا پہلی بار دو پاکستانیوں کے ساتھ میوزک البم تیار

مشرقی پنجاب کے معروف گلوکار یو یو ہنی سنگھ نے اپنے نئے البم میں دو پاکستانی فنکاروں کے ساتھ اشتراک کرنے کی تصدیق کر دی۔ رپورٹ کے مطابق یو یو ہنی سنگھ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر نئے بین الاقوامی البم ’گلوری‘ کے گیتوں کی فہرست پوسٹ کی ہے۔اس فہرست کے مطابق البم کے گیت ’بیبا‘ میں وہاب بگٹی اور ’ریپ گاڈ‘ (Rap God)میں صاحباں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر کئی بین الاقوامی فنکار بھی یویو ہنی سنگھ کے اس نئے البم کا حصہ ہیں۔اس انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق یہ البم ’ٹی سیریز‘ کے پلیٹ فارم سے 26اگست کو عالمی سطح پر ریلیز ہو رہا ہے۔ اس البم میں کل 18گیت شامل ہیں۔ یویو ہنی سنگھ کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”میری یہ بین الاقوامی البم سرحدوں کو عبور کرنے اور نئے رجحانات قائم کرنے کے بارے میں ہے۔“واضح رہے کہ وہاب بگٹی اور صاحباں نے کوک سٹوڈیو پاکستان سے شہرت حاصل کی جہاں ان کے گائے گیت بے حد مقبول ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

15 − 7 =