نوجوان نے بیوی کو قتل کرکے خود کشی کرلی

نوجوان نے بیوی کو قتل کرکے اپنے گلے پر چھری پھیر لی جبکہ بہن کو بچانے کی کوشش میں سالی بھی زخمی ہوئی۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے فریدآباد میں نوجوان نے بیوی کو قتل کرکے زندگی کا خاتمہ کرلیا، بہن کو بچانے کی کوشش میں سالی بھی زخمی ہوئی ، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ نوجوان کی شناخت ثقلین کے نام سے ہوئی، ثقلین کی بیوی روٹھ کراپنی بہن کے گھر اوکاڑہ موجودتھی، ثقلین بیوی کو منانے گیا اورتلخ کلامی پربیوی کو قتل کیا۔واقعہ روٹھی بیوی کومنانے میں ناکامی پر سالی کے گھرپیش آیا، ملزم کی چھری سمیت گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔ملزم ثقلین خون آلود چھری اپنے گلے پر پھیرتا ہوا گلی میں آگیا تاہم ڈسٹرکٹ ہسپتال میں میاں بیوی کی لاشوں کا پوسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔لواحقین مقتولہ کی لاش چیچہ وطنی اورملزم کے لواحقین لاش لیکر کامونکی روانہ ہوگئے ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم ثقلین سالی کے گھرموجوداپنی روٹھی بیوی کومنانے کیلئے آیا تھا، ساتھ جانے سے انکار پر ملزم نے انتہائی قدم اٹھایا۔ڈی پی او طارق عزیز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی کی سربراہی میں انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں