بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے ماضی کی سُپر ہٹ فلم ‘شعلے’ کا ریمیک بنانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں بالی ووڈ لکھاریوں کی بے مثال جوڑی ’سلیم جاوید‘ کے ری یونین کے نتیجے میں بننے والی دستاویزی سیریز ‘اینگری ینگ مین’ کی تشہیری کے لیے تقریب کا انعقاد ہوا تھا جس میں سلمان خان نے بھی شرکت کی تھی۔اس تقریب کی میزبان فرح خان نے سلمان خان سے پوچھا کہ آپ ‘سلیم جاوید’ کی تحریر کردہ کونسی فلم کا ریمیک بنانا چاہتے ہیں؟سلمان خان نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے ان کی کسی بھی فلم کا ریمیک بنانے کا موقع ملا تو میں فلم ‘شعلے’ کا ریمیک بنانا چاہوں گا۔اداکار نے ‘شعلے’ کے ریمیک میں اپنے کردار کے حوالے سے کہا کہ میں فلم میں ‘جے’ اور ‘ویرو’ دونوں کا کردار ادا کر سکتا ہوں، میں ‘گبر’ کا بھی کردار ادا کر سکتا ہوں۔
