Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

بلوچستان میں دہشتگرد حملوں میں شہید فوجی جوان سپردخاک

بلوچستان میں دہشتگرد حملوں میں شہید ہونیوالے فوجی جوانوں کو سپردخاک کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق 29سالہ کیپٹن محمد علی قریشی شہید کو لاہورمیں سپردخاک کیاگیا، کیپٹن محمد علی قریشی کی نماز جنازہ میں کور کمانڈر لاہورشریک ہوئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق 27سالہ نائیک عطاء اللہ شہید کو مردان میں سپرد خاک کیاگیا، 26سالہ سپاہی محمدسلیم شہید کو میانوالی میں جبکہ 26 سالہ سپاہی محمد یاسربشیر شہید کو ملتان میں سپردخاک کیاگیا۔آئی ایس پی آر کابتاناہے کہ دیگر شہداءکی نمازِ جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، شہداء کے لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں