ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی بیٹی نورِ جہاں کا چہرہ نہ دکھانے کی وجہ بتا دی ہے۔زارا نور عباس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کیں جن میں اداکارہ کے ہمراہ اُن کی ننھی شہزادی ‘نورِ جہاں’ بھی موجود ہیں لیکن ان تصاویر میں زارا نور نے مداحوں کو اپنی بیٹی کا چہرہ نہیں دکھایا۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بیٹی کے نام جذباتی پیغام تحریر کیا، اُنہوں نے کہا کہ یہ پیغام میری نورِ جہاں کی بیماری کے دنوں کے نام ہے، وہ طبیعت ناسازی کی وجہ سے دیر رات تک جاگتی اور صبح جلدی اُٹھتی، ان دنوں میں میرے لیے سب سے اہم میری بیٹی ہوتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میرے والدین کے علاوہ بھی میرے زندگی میں کوئی اہم ہوسکتا ہے لیکن اب ماں بننے کے بعد احساس ہوا ہے کہ میری زندگی میں سب سے اہم میری بیٹی ہے، میں اپنے جذبات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔
