انسٹا گرام پر اب آپ عام تصویری پوسٹس پر ٹیکسٹ کو اسی طرح ایڈ کرسکتے ہیں جس طرح ریلز (ویڈیوز) پر کرتے ہیں۔کمپنی کی جانب سے ایک لاگ پوسٹ میں اس فیچر کا اعلان کیا گیا۔بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ اب آپ اپنی پوسٹس میں ٹیکسٹ اور تصویری اسٹیکرز کو ایڈ کرسکتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ نئے فونٹس بھی فوٹو شیئرنگ ایپ کا حصہ بنائے گئے ہیں۔اس فیچر کا اطلاق ایک سے زیادہ تصاویر پر مبنی پوسٹس پر بھی ہوگا۔کمپنی نے بتایا کہ اس سے آپ کو اپنا مواد زیادہ تخلیقی اور بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
