کراچی(سٹار ایشیا نیوز) شہر قائد دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔
دودھ فروشوں نےکراچی میں ایک لیٹر دودھ کی قیمت میں یکمشت 20روپےبڑھا دی ہے۔
دودھ ایک ہی جھٹکے میں210روپے سے230 روپےفی لیٹر ہوگیا،قیمت میں اضافے سےشہری پریشان ہوگئےجبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔
دودھ فروشوں نےدوسری طرف حکومت سندھ کےاحکامات ماننے سےبھی انکار کردیا ہے۔
دکان داروں کا کہنا ہےکہ ہول سیل میں قیمتیں بڑھ گئیں،جس کی وجہ سےدودھ مہنگا ہوگیا۔
خریداروں کا کہنا ہےکہ دودھ کی قیمت بڑھانا غیر قانونی اقدام ہے،اس پرانتظامیہ فوری طور پر ایکشن لے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ایئر لائن میں دو مسافر آپس میں لڑ پڑے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
خریداروں نےمزید کہاکہ کمشنر کراچی شہر میں دودھ کی قیمت کنٹرول کرنےمیں بھی ناکام ثابت ہوئے ہیں۔