22ماہ کی ننھی بچی خطرناک مرض میں مبتلا مسیحا کی منتظر

ننھی رابیل فاطمہ 22ماہ کی ایک پیاری سی بچی ہے، یہ بچی بھی عام بچوں کی طرح اچھلنا، کھیلنا اور زندگی سے لطف اٹھانا چاہتی ہے لیکن افسوس یہ ایک خطرناک مرض میں مبتلا ہے۔اسپائنل مسکولر ایٹرافی (ایس ایم اے) بچوں کو ہونے والی ایسی خطرناک بیماری ہے جس میں پٹھے کمزور ہوجاتے ہیں اور ان کی حرکات و سکنات نہ ہونے کے برابر رہ جاتی ہے۔اس بیماری کی وجہ سے بچوں کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے اعصابی خلیات خراب ہونے لگتے ہیں، بچوں کو یہ مرض دوران حمل ماں کے پیٹ سے ہی لگ جاتا ہے۔ننھی سی رابیل فاطمہ ایس ایم اے(اسپائنل مسکولر ایٹروپی) ٹائپ ون جیسی خطرناک مرض کا شکار ہے۔ جس کے علاج کے لیے کروڑوں روپے درکار ہیں۔
بچی کے والد ایک پرائیویٹ کمپنی میں ملازم ہیں۔ ان کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ وہ اپنی معصوم بچی کا علاج کراسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں