خیبرپختونخوا کے علاقے پاراچنار میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں محض 20 روپے پر ہونے والے تنازع میں مسافر نے وین ڈرائیور کا کان کاٹ ڈالا۔انگریزی اخباردی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے واقعے کے بعد ملزم وہاب علی کو گرفتار کر لیا ہے۔ڈرائیور امجد علی نے پاراچنار تھانے میں شکایت درج کرائی کہ اس نے وہاب علی اور ایک خاتون مسافر کو شہر سے اٹھایا اور کالج کالونی میں اتارا، منزل پر پہنچ کر مسافر نے 100 روپے ادا کئے اور 20 روپے واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔ڈرائیور نے انکار کیا کہ کرایہ اتنا ہی بنتا ہے تو وہاب علی نے اس پر حملہ کر دیا اور اس کا کان کاٹ لیا۔واقعے کے بعد زخمی ڈرائیور کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار پہنچایا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔بعد ازاں پولیس نے زخمی کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments