سپریم کورٹ کے ڈیم فنڈ میں مجموعی طور پر 18 ارب 64 کروڑ 89 لاکھ روپے جمع ہیں۔نجی ویب سائٹ وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ سپریم کورٹ کے ڈیم فنڈ میں کل رقم کتنی اور یہ رقم کہاں سے آئی ہے۔سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر موجود ڈیم فنڈ کی تفصیلات کے مطابق اس وقت ڈیم فنڈ میں مجموعی طور پر 18 ارب 64 کروڑ 89 لاکھ روپے جمع ہیں۔ اس میں 9 ارب 56 کروڑ روپے سے زائد کی رقم پاکستان سے عطیات کی صورت میں جمع کرائی گئی جبکہ ایک ارب 90 کروڑ روپے بیرون ملک سے اس فنڈ میں جمع کروائے گئے۔ ڈیم فنڈ میں 7 ارب 17 کروڑ روپے اضافہ بھی ہوا ہے جو کہ اصل رقم پر حاصل کیا گیا منافع یعنی سود ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق ڈیم فنڈ کے قیام سے اب تک اس اکاونٹ سے کوئی رقم نہیں نکلوائی گئی۔ سپریم کورٹ نے 4 جولائی 2018ءکو اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ ڈیم فنڈ میں سے رقم صرف سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں نکالی جاسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments