اداکار فہد مصطفیٰ اور اداکارہ ہانیہ عامر کے ڈرامے میں سندھ کے مصور صفدر علی کو 7 سال بعد 2 گمشدہ فن پارے مل گئے

اداکار فہد مصطفیٰ اور اداکارہ ہانیہ عامر کے ڈرامے میں سندھ کے مصور صفدر علی کو 7 سال بعد 2 گمشدہ فن پارے مل گئے ہیں، تاہم ڈرامہ پروڈکشن ’بگ بینگ انٹرٹینمنٹ‘ نے معاملے پر اظہار لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔ صوبہ سندھ کے شہر ڈہرکی سے تعلق رکھنے والے مصور صفدر علی معمول کی ایک شام کے دوران یوٹیوب پر ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم‘ کی حالیہ قسط دیکھتے ہوئے اس وقت ہکے بکے رہ گئے جب ان کی گمشدہ پینٹنگز ڈرامے کے ایک منظر نامے میں دکھائی دیں۔ڈرامے کے ایک سین میں کردار ’عدیل اور نتاشا‘ کے بیک ڈراپ میں یہ فن پارے موجود تھے، مصور بتاتے ہیں کہ ’میں اس سین کو بار بار پیچھے کر کے دیکھ رہا تھا کہ کیا یہ واقعی میری پینٹنگز ہیں؟‘ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم‘ کے پروڈکشن ہاؤس ’بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کی جانب سے بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بگ بینگ انٹرٹینمنٹ کا اس حوالے سے کوئی تعلق نہیں ہے، ساتھ ہی مذکورہ مصور سے اظہار ہمدردی بھی کیا ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ عکس بندی کے لیے یہ مقام کرائے پر لیا گیا تھا، معاہدے کے مطابق موقع پر موجود تمام چیزیں بشمول فن پارے اس مقام کے مالک کے ہیں، جبکہ بگ بینگ انٹرٹینمنٹ نے مصور کو متعلقہ انتظامیہ سے مسئلے پر براہ راست رابطہ کرنے کی تجویز دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں