انٹرٹینمنٹدیپیکا نے بیٹی کی پیدائش کے بعد سسرال کے برابر میں کروڑوں روپے مالیت کا گھر خرید لیا.دیپیکا نے بیٹی کی پیدائش کے بعد سسرال کے برابر میں کروڑوں روپے مالیت کا گھر خرید لیا دیپیکا ساس اور شوہر کے ہمراہ تصویر بنواتے ہوئے فوٹو: فائلحال ہی میں ماں بننے والی بالی وڈ ادکارہ دیپیکا پڈوکون نے بیٹی کی پیدائش کے بعد ممبئی میں کروڑوں روپے مالیت کا نیا گھر خرید لیا۔8 ستمبر کو بالی وڈ کی سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ ایک ہفتے اسپتال میں رہنے کے بعد گزشتہ دنوں دیپیکا کو ڈسچارج کردیا گیا تھا جس کے بعد وہ شوہر اور بیٹی کے ساتھ گھر پہنچی تھیں جس کی کئی تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آئی تھیں۔تاہم اب دیپیکا کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد اداکارہ نے ممبئی میں کروڑوں روپے مالیت کا نیا گھر خریدا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دیپیکا نے ممبئی کے مہنگے ترین علاقے باندرہ میں 17 کروڑ 80 لاکھ روپے میں ایک اپارٹامنٹ خریدا ہے۔
