Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

پی ایچ اےنے لاہور میں موسم سرما کے دیدہ زیب پھولوں کی کاشت شروع کر دی

پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی نے لاہور میں موسم سرما کے دیدہ زیب پھولوں کی کاشت شروع کر دی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر وٹو نے بتایا کہ شہر بھر میں میری گولڈ اور جعفری کے رنگا رنگ پھولوں کی پنیری لگائی جا رہی ہے۔ گلبرگ، فیروزپور روڈ، کینال روڈ، ڈاکٹرز ہسپتال، علی زیب روڈ اور مین بولیوارڈ سبزہ زار سمیت دیگر علاقوں کی گرین بیلٹس میں پنیری لگائی جا رہی ہے۔ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو کے مطابق ستمبر کے آخری ایام میں لگائے جانے والے یہ پھول مارچ کے آخر تک لگے رہتے ہیں۔ پی ایچ اے نے ملکہ کوہسار مری میں انڈین ڈہلیا نامی پھول کی پنیری بھی تیار کی ہے۔ فی الوقت پی ایچ اے نرسریز میں انڈین ڈہلیا کی 12 اور 14 انچ گملوں میں منتقلی جاری ہے۔ انڈین ڈہلیا کے رنگ برنگے پھول پی ایچ اے کی سالانہ نمائش میں لگائے جائیں گے۔ طاہر وٹو نے کہا کہ پی ایچ اے لاہور کو حقیقی معنوں میں باغات اور پھولوں کا شہر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ مون سون کی تکمیل کے بعد پی ایچ اے نے بالخصوص گرین بیلٹس کی مینٹیننس کے لیے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

three × four =