پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کس معروف خاتون صحافی سے دوسری شادی کر لی؟

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کو آج کل جلسے اور جلسوں کے باعث قانونی چارہ جوئی کا سامنا ہے لیکن ا س ہنگامہ خیز صورتحال کے دوران معروف صحافی نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی معروف خاتون اینکر پرسن ’ شفاء یوسفزئی‘ سے مبینہ طور پر دوسری شادی کا دعویٰ کر دیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی نجم الحسن باجوہ نے سابقہ ٹویٹر اور موجودہ ’ ایکس‘ پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’ لاہور سے تحریک انصاف کے ایک ہینڈسم اعلیٰ عہدے دار نے حال ہی میں ایک صحافی خاتون سے دوسری شادی کر لی ہے ، دونوں کو مبارک ہو‘‘ ۔صحافی کی جانب سے یہ پیغام جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اپنے اپنے اندازے لگانا شروع کر دیئے لیکن سب سے زیادہ جس شخصیت کا نام لیا گیا وہ ’ حماد اظہر ‘ ہیں ، 9 مئی کے مقدمات کے بعد لمبے عرصہ تک غائب رہنے والے حماد اظہر نے سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیلتی افواہوں کو دیکھتے ہوئے جواب دینے کا فیصلہ کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں