لاہور ہائیکورٹ کا علیٰحدگی کے بعد بچوں کے سالانہ خرچے میں 10فیصد اضافہ شامل کرنے کا حکم ،تحریری فیصلہ جاری

میاں بیوی علیٰحدگی کے بعد بچوں کے خرچے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔رپورٹ کے مطابق عدالت نے علیحدگی کے بعد بچوں کے سالانہ خرچے میں 10فیصد اضافہ شامل کرنے کا حکم جاری کردیا،جسٹس عابد حسین چٹھہ نے 15صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، عدالت نے فیصلے کی کاپی پنجاب کے تمام اضلاع کے سیشن، فیملی ججز کو بھجوانے کی ہدایت کردی،عدالت نے فیصلے کی کاپی سیکرٹری قانون پنجاب کو بھی بھجوانے کا حکم دیدیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پسماندہ طبقات کے بنیادی مفادات کا تحفظ آئینی ذمہ داری ہے،بچوں کی کفالت زندگی کالازمی حصہ ہے،ریاست کو خواتین، بچوں کے تحفظ کیلئے کسی خاص بندوبست سے نہیں روکا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں