” ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور “عمران خان جیل میں ہشاش بشاش ہیں: طلال چودھری

مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے کہا کہ اگر چھبیسویں ترمیم سے کوئی فائدہ نہیں ہوا تو تحریک انصاف والے اس کے ممبر کیوں بن گئے ہیں؟ یہ دو ڈھائی سال سے یہی سب کچھ کرتے آرہے ہیں چھبیسویں ترمیم پر بہت کچھ کہا لیکن کچھ ہوا ان لوگوں کو کہنے دیں۔ ہاتھی کے دانت دکھانے کے اور ہیں کھانے کے اور ہیں اندازہ لگائیے علی امین کہتے ہیں کہ بشری بی بی کی رہائی میں میرا کردار ہے۔عمران خان کے پاس ایکسرسائز مشین بھی ہے اور پہلے سے زیادہ صحت مند ہشاش بشاش ہیں۔ انہوں نے یہ گفتگو نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں میزبان حامد میر سے کی ۔پروگرام میں رہنما تحریک انصاف و رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے بھی شرکت کی ۔میزبان حامد میر نے پروگرام میں اپنے تجزیئے میں کہا کہ تحریک انصاف نے ایک دفعہ پھر سڑکوں پر آنے کی دھمکی دے دی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ستائیسویں ترمیم نہیں آنے دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں