Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

سیما حیدر کے بعد ایک اور پاکستانی خاتون نے بھارتی شہری سے شادی کرلی

سیما حیدر اور سچن مینا کی سرحد پار محبت کی کہانی ایک بار پھر تازہ ہوگئی جب ایک پاکستانی دلہن نے اتر پردیش میں ہندوستانی شہری کیساتھ نکاح کرلیا اور جد ہی اپنے شوہر کے پاس پہنچنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ تفصیلا ت کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والی عندلیب زہرہ نے جونپور کے رہائشی محمد عباس حیدر کا دل موہ لیا، جس کے نتیجے میں جونپور میں ایک آن لائن نکاح ہوا جس میں سینکڑوں مہمانوں نے شرکت کی، جبکہ لاہور میں زہرہ کے گھر پر ایک ساتھ تقریبات کا آغاز ہوا۔جوڑے کو روایتی شادی کی امید کی تھی، لیکن ویزا کے مسائل نے انہیں ڈیجیٹل فارمیٹ میں ڈھالنے پر مجبور کیا۔ عباس اب اپنی نئی بیوی کے لیے ہندوستانی شہریت حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں تاکہ وہ سسرال پہنچ سکے۔ایک سال قبل، محمد عباس کے والد، مقامی بی جے پی کونسلر تحسین شاہد نے خوشگوار اتحاد کی توقع کرتے ہوئے شادی کا اہتمام کیا تھا۔ تاہم، جیسے جیسے شادی کی تاریخ قریب آئی، ویزا کی منظوری میں تاخیر کی وجہ سے خاندان کو بڑھتی ہوئی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔معاملات کی پیچیدگیوں کو دیکھ کر پاکستان میں زہرہ کی والدہ شدید بیمار ہوگئیں، جنہیں ہسپتال میں داخل کرنا پڑا۔اس کے بعد شاہد نے نکاح آن لائن کرانے کا فیصلہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

1 × 1 =