زرمبادلہ کی دونوں منڈیوں میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق منگل کو انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہو کر 277 روپے 93 پیسے بند ہوا ۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 83 پیسے کا ہوگیا۔ یاد رہے کہ پیر کو انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہو کر 277 روپے 86 پیسے بند ہوا تھا۔
