واشنگٹن ڈی سی: امریکا کا کہنا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔
اس بات کا اظہار امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے واشنگٹن میں روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ 9 نومبر کو کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے لواحقین اور متاثرین سے گہری تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس قسم کے خطرات سے نمٹنے میں پاکستان اور امریکہ کا مشترکہ مفاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے خود بی ایل اے کو عالمی دہشت گرد تنظیم کے طور پر نامزد کیا ہے۔
