پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے تک بڑھ گئی

کراچی: بین الاقوامی نرخوں میں اضافے کے باعث ملک کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے اضافے سے 267700 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مشترکہ نرخوں کے مطابق 10 گرام سونا 1115 روپے اضافے کے بعد 229,510 روپے میں فروخت ہوا۔

جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 5500 روپے کمی سے 266400 روپے پر بند ہوئی۔ سونے کی بین الاقوامی قیمت 13 ڈالر اضافے کے ساتھ 2,565 ڈالر فی اونس پر طے ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں