وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام اور اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی، ہم صرف نعرے نہیں لگاتے کام بھی کرتے ہیں۔وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار سال دعوے کیے گئے پشاور کو سوئٹزر لینڈ بنادیں گے، گزشتہ چار سال احتساب بیوریو میں تالا لگا دیا گیا، 350 ڈیم بنانے تھے وہ تو کہیں نظر نہیں آرہے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے ملک کو تعمیر کرنے کا ووٹ دیا تھا جلانے کا نہیں۔ 9 مئی کاف ائدہ صرف اور صرف ملک دشمن کو ہوا ہے، ایک شخص ہر وقت جھوٹ، پروپیگنڈا اور سازش میں مصروف رہتا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ سائفر لہرایا گیا کہا گیا امپورٹڈ حکومت آگئی ہے، وہ سازش باجوہ سے شروع ہوئی اور محسن نقوی پر ختم ہوگئی، پہلی بار کسی وزیر اعظم کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 14ماہ کا دورانیہ پتا ہی نہیں چلا کہ کیسے گزرا، پچھلا وزیراعظم کہتا تھا رونا اور گھبرانا نہیں ہے اور موجودہ وزیر اعظم کہتے ہیں سونا نہیں ہے بس کام کام اور کام۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments