مون سون کی بارشوں اور دریائے جمنا بپھرنے کے بعد بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اس وقت دریا کا منظر پیش کررہا ہے جہاں اہم شاہراہیں اور عمارتیں بھی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز دریائے جمنا کے بپھرنے کے بعد حکومت نے تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر سمیت تعلیمی اداروں کو بھی بند کرنے کا حکم دیا تھا۔
انتظامیہ کے مطابق شہر میں سیلابی ریلے کی وجہ سے مصروف سڑکیں زیر آب آگئی ہیں جب کہ رہائشی علاقوں میں پانی داخل ہونے کے بعد ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں جس میں شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔