آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر کی منظوری دے دی

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر کی منظوری دے دی

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 3 بلین ڈالر کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کو فوری 1.2 بلین ڈالر جاری کر دیے گئے ہیں، پروگرام معیشت مستحکم کرنے کیلئے کوششوں کو سہارا دیگا۔ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے کہا کہ آنےوالے عرصے میں مستحکم پالیسی پر عمل اہم ہے، پروگرام پاکستان کے لوگوں کی مدد اور حمایت کے لیے اہم ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مختلف قسم کے چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان کو مسلسل اصلاحات کی ضرورت ہو گی، آئی ایم ایف ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں