نوجوانوں کو ہنر مند بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم

نوجوانوں کو ہنر مند بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے مرکزی کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا جس کے دوران انہوں نے نوجوانوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔وزیر اعظم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ترقی کرنی ہے تو مسائل کا حل نکالنا ہے تاکہ بچے آگے بڑھیں، حکومت کو صرف ایک ماہ رہ گیا ہے، ہر کام کیلئے وسائل کا ہونا بہت ضروری ہے، ہم نے میرٹ کی بنیاد پر طلبا کو وظائف دیے، ہم نے دانش اسکول کا آغاز کیا، کئی لوگوں نے مخالفت کی، پنجاب میں آج دانش اسکولوں کا جال بچھا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ تعلیم سب کا حق ہے، کسی ایک فرد یا طبقے کا حق نہیں، یقین ہے یونیورسٹی انتظامیہ ادارے کو آگے لیکر جائے گی، امید ہے ہزاروں طلبا اسکلز ٹریننگ سے فیض یاب ہونگے، طلبا دنیا بھر میں اسکلز ٹریننگ سے نام روشن کرینگے، نوجوانوں کو ہنر مند بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ووکیشنل اسکلز ٹریننگ آج کے زمانے میں خوشحالی کی کنجی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قوموں کو ترقی کی دوڑ میں لے جانے کیلئے ووکیشنل ٹریننگ ضروری ہے، میں نے بطور وزیراعلیٰ ووکیشنل ٹریننگ پر توجہ دی، پنجاب انڈوومنٹ ایجوکیشن فنڈ کیلئے سالانہ 2 ارب روپے مختص کیے، 10 سال میں 4 لاکھ 50 ہزار بچوں میں وظائف دیئے، حکومت کو صرف ایک ماہ رہ گیا ہے، میرے لیے کوئی خدمت ہو تو جان نچھاور کرنے کو تیار ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں