بھارت میں ہندوانتہاپسند وزیراعلیٰ نے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار بھی مسلمانوں کو قرار دے دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست آسام کے وزیراعلیٰ نے ہمنتا بسوا شرما نے مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں سبزیاں مہنگی ہونے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔
آسام کے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سبزیاں مہنگی ہونے کے ذمہ دار مسلمان تاجر ہیں جو زیادہ قیمت پر سبزیاں فروخت کررہے ہیں۔ دارالحکومت گوہاٹی میں ’ میاں تاجر‘ لوگوں کو مہنگی سبزیاں دے رہے ہیں جبکہ گاؤں میں آج بھی قیمت کم ہے۔ آسامی تاجر سبزیاں بیچ رہے ہوتے تو یہ نوبت نہ آتی۔ گوہاٹی فلائی اوور کے نیچے سبزیاں فروخت کرنے والے مسلمانوں کو وہاں سے ہٹا دیں گے۔
آسامی وزیراعلیٰ نے مسلمانوں کے خلاف مزید زہر اگلتے ہوئے کہا کہ سب نے دیکھا ہے عید کے دوران گوہاٹٰی شہر میں بسوں کی آمد و رفت کیسے جاتی ہے اور رش کم ہوجاتا ہے کیونکہ زیادہ تر بس اور کیب ڈرائیور میاں برادری سے ہیں۔