سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کو اسلامی نظام ہی بچا سکتا ہے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف صیہونی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف 7جولائی جمعہ کو عالمی سطح پر یوم مذمت منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہداء کا خون رنگ لائے گا اوربیت المقدس اسرائیل کے قبضہ سے آزاد ہوگا۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ خاندانوں کی سیاست نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، بند کمروں کے فیصلوں کو عوامی پذیرائی نہیں مل سکتی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بعد اتحادی حکومت بھی ڈلیور کرنے میں ناکام رہی، مزید تجربہ گاہ بنانے کی بجائے ملک کو اسلامی نظام ہی بچا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments