ڈالر کے انٹربینک ریٹ 280روپے سے نیچے آگئے

کراچی:

انٹربینک میں ڈالر کے ریٹ کم ہوگئے، اوپن مارکیٹ میں صرف ایک پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی آمد بڑھنے، گذشتہ 8ماہ میں 24ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات موصول ہونے، زرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے سرکاری ذخائر اور چین کی جانب سے 2ارب ڈالر قرض کی موخر ادائیگیوں کی سہولت دیے جانے سے منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں ایک بار پھر  ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا،  جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 280روپے سے نیچے آگئے۔

پاکستان میں مختلف ممالک کی سرمایہ کاری دلچسپی اور سینٹیمنٹس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 26 پیسے کی کمی سے 279 روپے 80 یسے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم سپلائی بہتر ہونے سے شعبہ جاتی بنیادوں پر ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 11پیسے کی کمی سے 279 روپے 95 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں