ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ کراچی میں دکانوں پر ایک کلو چینی 150 سے 155 روپے کی ہوگئی ہے جب کہ شہر میں جمعہ کو چینی کی ہول سیل قیمت 134 روپے تھی جو اب بڑھ کر 140 روپے کلو ہوگئی ہے۔
حیدرآباد ،کوئٹہ ، ملتان اور فیصل آباد میں ایک کلو چینی 150روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔ حیدرآباد میں چند دن قبل تک چینی 118 سے 120 روپے کلو فروخت کی جارہی تھی جب کہ سوات میں ایک کلو چینی 144 روپے کی ہوگئی ہے۔