اسلام آباد:
انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں عالیہ حمزہ اور عمیر خان نیازی کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔
دونوں پی ٹی آئی رہنما اور ان کے وکلاء عدالت پیش نہیں ہوئے۔ جج امجد علی شاہ نے عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کیں۔
دوسرے کیس میں 26 نومبر احتجاج کے کیس میں تحریک انصاف کے 2 ورکرز کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا جبکہ پی ٹی آئی کے 38 ورکرز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بیجھنے کا حکم دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے حکم جاری کیا۔
پی ٹی آئی کے 38 ورکرز کی ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی، جس پر عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
