امریکی صدر جو بائیڈن نے نیا اسلامی سال شروع ہونے پر امت مسلمہ کیلئے مبارک باد کا پیغام جاری کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ’ میری اور اہلیہ کی جانب سے مسلمان دوستوں کو نیا اسلامی سال مبارک ہو’۔ جو بائیڈن نے مزید لکھا کہ’ دعا ہے کہ نیا اسلامی سال مسلم دوستوں کے لیے امن و رحمتوں کا سال ثابت ہو’۔