خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں گرج، چمک کے ساتھ موسلار دھار بارش سے ندی، نالوں میں طغیانی آگئی۔
رپورٹ کے مطابق خیبر میں لنڈی کوتل اور گردونواح میں آندھی اور ژالہ باری کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، تیز بارش کے باعث موسم انتہائی خوشگوارہوگیا، گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
خیبر میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی، پاک افغان شاہراہ پر بھی جگہ جگہ سیلابی ریلے بہنے لگے۔
خیبر میں بارش کا پانی لنڈی کوتل بازار میں ویٹز گاڑی بہاکر لے گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اس کے علاوہ دیرلویربھی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوش گوار ہوگیا۔
بارش کے بعد لوئر دیرمیں تیز بارش سے ندی نالیوں میں طغیانی آگئی، دریا پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند ہوگئی جب کہ بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور کئی فیڈر ٹرپ کرگئے۔
اس کے علاوہ تخت بھائی میں بھی کالی گھٹا چھا جانے سے دن کے وقت شام کا سماں ہوگیا جب کہ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔