اسلام آباد:
حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں دودھ، ادویات اور اسٹیشنری سمیت دیگر اشیاء پر عائد ٹیکس کی شرح کم کیے جانے کا امکان ہے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ برائے سال 26-2025 آئندہ ماہ جون میں پیش کیا جائے گا، ایف بی آر کی جانب سے اگلے مالی سال سے متعلق بجٹ تجاویز کا جائزہ لے کر حتمی شکل دی جارہی ہے۔ اس بجٹ میں اسٹیشنری، دودھ اور دواؤں پر ٹیکس رعایت دینے کی تجاویز دی گئی ہیں۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں ڈیری ملک پر سیلز ٹیکس کو 18 فیصد سےکم کر کے 10 سے 12 فیصد کیا جا سکتا ہے جس سے یہ اشیاء سستی ہو جائیں گی۔