وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کے تاریخی جواب پر دشمن سفید جھنڈا لہرانے پر مجبور ہوا۔
یوم تشکر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ ہم افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئےجمع ہوئےہیں، عوام افواج پاکستان کےشانہ بشانہ ہیں۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کے جنگی طیارے مارگرائے، افواج پاکستان نے بہادری سے دشمن کے حملے کو پسپاکیا۔
ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کے تاریخی جواب پر دشمن سفید جھنڈالہرانےپرمجبورہوا، وزیراعظم اورآرمی چیف کی قیادت میں ملکی دفاع یقینی بنایاگیا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ الحمدللہ! ثابت ہوگیا افواج پاکستان کوکوئی شکست نہیں دےسکتا، افواج پاکستان نے دلیری سے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ اظہارتشکرریلی میں بھرپورشرکت پرعوام کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔