سعودی حکام پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے لگے۔
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سعودی کلب النصر کو چھوڑنے کا عندیہ دینے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی الہلال فٹبال کلب میں شمولیت پر منایا جارہا ہے، جس پر بات چیت جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کو سعودی عرب میں روکنے کیلئے پہلا آپشن الہلال میں منتقلی ہے، جس سے وہ فیفا کلب ورلڈکپ کھیل سکتے ہیں۔
کلب ورلڈکپ میں 32 ٹیموں کو کھلاڑیوں کو سائن کرنے کی اجازت دینے کیلئے 1 سے 10 جون تک ایک خصوصی ٹرانسفر ونڈو کھلتی ہے، جس کے تحت کلبز بہترین کھلاڑیوں کو اپنی ٹیموں کو حصہ بناسکتے ہیں۔
فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اسٹار فٹبالر رونالڈو کلب فٹبال ورلڈکپ کھیلتے نظر آئیں گے، جس کے بعد قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں تھی کہ وہ جلد کلب کو خیرباد کہہ دیں گے۔